سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CPEC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصاد ی راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے باقاعدہ برآمدات کا آغاز ہوگیاہے ۔

50ہزار ڈالر کی لاگت سے سمندری خوراک پر مشتمل 3کنٹینر مشرق بعید کے ممالک کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں ۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان نے پہلی بار گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے باقاعدہ برآمدات کا آغاز کر دیا ہے،سمندری خوراک پر مشتمل تین کنٹینرز بندرگاہ سے مشرقی بعید کے ممالک کو روانہ کیے گئے ہیں۔

اس پیش رفت سے کراچی کی بندگاہ پر بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے ویب بیسڈ ون کسٹم کلیئرنس سسٹم (ویباک)کا باقائدہ استعمال کیا گیا جسے 19نومبر 2019 کو گوادرکی بندرگاہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے، اسد عمر

اس سلسلے میں چائنہ اوشین شپنگ کمپنی اور کراچی ۔گوادر۔گلف سروس کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیا جا ئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے گوادر کی بندرگاہ ایک اہم حیثیت رکھتی ہے ۔

حکومت ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے ۔گوادر کی بندر گاہ فعال ہونے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی حجم بھی بڑھنے کی امکانات ہیں ۔

Related Posts