اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں صحرائی اور پہاڑی علاقوں پر بیک وقت مختلف کھیل جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں پہلا بین الاقوامی سنو بورڈنگ فیسٹیول اور 15ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی بیک وقت ہو رہے ہیں۔
وطنِ عزیز پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں صحرا اور پہاڑ دونوں موجود ہیں جبکہ یہ زمینی تنوّع دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی منفرد قرار دیا جاسکتا ہے۔
Happening now❗️The only country where 1st International Snowboarding festival & 15th edition of Cholistan desert rally happen at the same time.
From????to????..Pakistan’s diversity is unmatched ! ????????????????#VisitPakistan2020 #tourismpakistan pic.twitter.com/2XfLF8PIYO
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 20, 2020
چولستان ریلی 2005ء میں شروع ہوئی جس کے بعد ہر سال اس کا انعقاد جاری رکھا گیا۔ رواں سال فروری کے دوران چولستان ریلی کا انعقاد بہاولپور کے صحراء میں کیا گیا۔
دوسری جانب پہلے بین الاقوامی اسنو بورڈنگ فیسٹول کا انعقاد پاکستان کے پہاڑی علاقے مالم جبہ میں ہو رہا ہے جسے پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے وادئ نلتر، گلگت بلتستان میں شروع کیا۔
پہلے عالمی اسنو بورڈنگ فیسٹیول کا آغاز گزشتہ برس 23 دسمبر کو ہوا تھا جو رواں ماہ 28 فروری تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں مختلف کیٹگریز کے تحت بچے، بڑے اور خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں۔