پاکستان جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں مہنگا ترین ملک قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں پاکستان کو سب سے مہنگا ترین ملک قرار دیاگیا ہے جبکہ ڈیفالٹ کرنے والے سری لنکا کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لوک رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

رواں سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔ سخت مانیٹری، مالی پالیسی اور بجلی تیل مہنگا ہونے کے باعث صنعتی پیداوار کم رہے گی جبکہ معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو 24.4 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 13.8 فیصد کے ساتھ افغانستان کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بنگلادیش 8.7 فیصد کے ساتھ جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts