دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او جیف الارڈیس نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔
پی سی بی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈیس نے کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، شائقین کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز بھی بہترین رہی، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے۔ جیف الارڈیس نے کہا کہ میں نے پاکستان آکر جب بھی سیریز دیکھی بہت اچھے طریقے سے میرا استقبال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹس سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ سیاحوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم بھی کچھ دنوں تک پاکستان آرہی ہے، خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے۔