ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے، ممتاز زہرا بلوچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے، ممتاز زہرا بلوچ
ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے، ممتاز زہرا بلوچ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا پاکستان میں آئندہ عام انتخابات پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے ریمارکس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کی ضمانت اس کے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق 08 فروری کو انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے، انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں۔

Related Posts