راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کا خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان یوکرائن کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے پاکستان میں یوکرائن کے سفیر مارکین چوچوک نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں اضافے کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں منظم فورمز اور باضابطہ تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اس موقع پر یوکرینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں ، خصوصا افغان امن عمل کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز