اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے قیامِ امن مشن کے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوامِ متحدہ کے تحت خدمات سرانجام دینے والی پاک فوج کی خواتین سپاہیوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
پیغام میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے عالمی ادارے کے تحت کام کرنے والے پاک فوج کے مردو خواتین سپاہیوں اور افسران سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دینے والے فوجی مردو خواتین کی خدمات اور قربانیوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Pakistan is among the top contributors to @UNPeacekeeping.
It was inspiring to meet some of the brave women and men who are #ServingForPeace around the world. Thank you for your service and sacrifice!https://t.co/ybi2GACkDe pic.twitter.com/r0VQNV1hkD
— António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان میں پناہ گزینوں کی سفیر اور پاکستانی فلم ایکٹریس ماہرہ خان سے ملاقات کی۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ پناہ گزینوں کی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات اچھی رہی۔
مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کی ماہرہ خان سے ملاقات