پاکستان میں گزشتہ روز میزائل حملوں اور آج مسلسل جاری ڈرون حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
قومی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مسلسل دراندازی اور جارحانہ اقدامات کے باعث آئندہ پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
وزارت داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی ایک ہنگامی میٹنگ جلد متوقع ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز جاری رکھے جائیں یا نہیں۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آج بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے ہیں جنہیں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 25بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون مار گرانے کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ گھوٹکی میں ایک عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔