اسلام آباد: پاکستان اور بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کر دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست باضابطہ طور پر آج وزارت خارجہ میں اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، ہندوستانی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو ہندوستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست حوالے کی۔
دفترخارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے 1988 کو دستخط کئے گئے جس کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری کو فہرست کا تبادلہ ہوتا ہے اور یہ سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:مجرموں کے ٹولے نے معیشت زمیں بوس کی، 2023 کا الیکشن ہم جیتیں گے۔عمران خان
واضح رہے کہ پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے قیدیوں کی فہرست کا بھی تبادلہ کیا گیا۔