آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردیا
آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردیا

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قطرکے دارالحکومت دوحہ میں 18 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے ساتویں جائزے کے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول اوربجلی پردی جانے والی سبسڈی کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف مشن بجلی اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر ڈٹ گیا ہے۔

دونوں کے درمیان مذاکرات میں شریک اقتصادی ٹیم جو کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر حکام پر مشتمل تھی، وہ اس تمام صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔

خیال رہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ حکومت اس وقت پیٹرول اوربجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان مذکارات میں پاکستان کے ساتھ معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر بات کی گئی ہے۔ اور آئندہ چند گھنٹوں میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Related Posts