امید ہیں امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر ثالثی پر بات کریں گے، پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign-Office-to-Afghan

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کی مشکلات پر بات کریں گے اور ثالثی کی پیشکش کوعملی جامہ پہنائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہناتھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوترس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پرشدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان امید کرتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کی مشکلات پر بات کریں گے اور ثالثی کی پیشکش کوعملی جامہ پہنائیں گے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحالاور 200 روز سے جاری کرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید افسوس اور کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے بھارت سے کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپرس کے متاثرین آج بھی انصاف کے متلاشی ہیں، ملزمان کے اعتراف کے باوجود سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کو بری کردیا گیا۔

Related Posts