لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2020ء کیلنڈر ایونٹس کا اعلا ن کردیا، کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کررہی ۔کیلنڈر میں 7بین الاقوامی اور 20 ملکی ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق امسال پاکستان کی ٹیمیں 7مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی۔قومی ویمن جونیئر ہاکی ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونیئر ویمن ایشیا ء کپ میں شرکت کرے گی۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپریل ،مئی میں تربیتی دورہ کرے گی۔
11 سے 18 اپریل تک قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیاء جاے گی۔جون ،جولائی میں قومی سینئر ٹیم تربیتی دورہ پر روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسکواش کے انڈر 15 مقابلوں میں حمزہ خان کی کامیابی، پاکستان 8 سال بعد ٹائٹل جیت گیا