ٹی 20 عالمی رینکنگ کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ درکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan t20 team
pakistan t20 team

لاہور: پاکستان کو ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ کرنا ہوگا،پاکستان کی ایک شکست بھی کینگروز کو نمبر ون بنا سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،آسٹریلیا269پوائنٹس کے ساتھ د وسرے جبکہ جنوبی افریقہ262 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیے۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی 21 برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف دکھائی دیئے ۔

سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے ہے اور زیادہ سے زیادہ چار ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا، تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جمعرات 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی، بنگلہ دیشی ٹیم جمعرات کو 3 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو کے میگا ایونٹ سے قبل پشاور زلمی غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز

بعد ازاں مہمان ٹیم کے کپتان محموداللہ اور بابراعظم ٹرافی کی رونمائی میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش انٹیلی جنس کے افسران بھی موجود ہوں گے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

خیال رہے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Related Posts