پاکستان نے چین کا اہم مطالبہ مسترد کردیا ہے؟ آگے اب کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز پیش کردی۔

پاکستانی سکیورٹی اور سرکاری ذرائع نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ چین پاکستان میں اپنے باشندوں کی حفاظت کیلئے اپنی سکیورٹی لانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب تک اس پر اتفاق نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق چین پاکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی منیجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق پایا گیا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر چینیوں کیلئے حفاظتی انتظامات میں چین کی شرکت کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان نے چین سے انٹیلی جنس اورنگرانی صلاحیت بہتربنانے میں مددکا کہا تھا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبرایجنسی کو بتایا کہ مشترکہ سکیورٹی اسکیم پر بات چیت سے واقف نہیں تاہم چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، چینی باشندوں، اداروں اور منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔

رائٹرز کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت منصوبہ بندی نے رپورٹ پر ردعمل سے گریزکیا۔

Related Posts