پاکستان نے نیزہ بازی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ (نیزا بازی) ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار، مقابلوں کے آخری روز تلوار سے مالٹا کاٹنے اور ٹارگٹ اکھاڑنے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔

لاہور میں ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان اور پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام ہونے والے نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے انفرادی اور ٹیم گیم میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پاکستانی ٹیم چھائی رہی، مجموعی طور پر پاکستان نے 527 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 517 پوائنٹس کے ساتھ اردن دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

تین روزہ کراچی ادبی میلے کا آغاز ہوگیا

ایکوسٹرین فیڈریشن کے صدر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے بتایا کہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 23 اگست سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا، ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کا مقابلہ مضبوط ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔

لاہور میں منعقدہ نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دو روز کے دوران بھرپور مقابلے ہوئے جبکہ اختتامی تقریب میں پنجاب کی ثقافت پیش کی گئی، کوالیفائنگ رواؤنڈ میں اردن کی ٹیم کو بھی میگا ایونٹ کا ٹکٹ مل گیا۔

Related Posts