کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس قابو میں آگیا، ملک میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 31 رہ گئے ،مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 افراد صحت یاب ہوگئے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24231 افراد کے ٹیسٹ کے بعد ملک میں 450 نئے کورونا وائرس کیس سامنے آئے اور 9نئی اموات کی بھی اطلاع ملی ہے۔
تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 293711 اور اموات کے 6255 تک پہنچ چکی ہے۔ 672 کے قریب مریض اب بھی تشویشناک حالت میں ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 24231 ٹیسٹ کئے گئے۔
سندھ میں کیسوں کی تعداد 128456 تک جا پہنچی ہے جبکہ پنجاب میں 96ہزار391 کیسز ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 35ہزار796 ، بلوچستان میں 12ہزار560 ، اسلام آباد میں 15ہزار531 ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار257 اور گلگت بلتستان میں 2ہزار720 کیس ہیں۔
مزید پڑھیں:تعلیمی لاک ڈاؤن کا اختتام، سندھ حکومت اسکول کھولنے کا فیصلہ 7 ستمبر کو کرے گی