امید ہے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دے گا، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood qureshi
shah mehmood qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں ہمارے اقدامات کو سراہا گیا ہے، امید ہے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف کا براہ راست اجلاس ہورہا تھا جہاں پاکستان نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور پچھلے 10 ماہ میں جو عملی اقدامات اٹھائے تھے وہ رکن ممالک کے سامنے رکھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جو سیاسی ذمہ داری تھی کہ ایکشن پلان پر کیا پیشرفت ہوئی وہ سب ہم نے ان کے سامنے رکھی اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہمارےاقدامات کو کو سراہا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ سب نے تعریف کی اور کہا کہ پچھلے 10 برسوں میں جو نہیں ہوا تھا وہ پچھلے 10 ماہ میں آپ نے عملی طور پر کرکے دکھایا ہے، ماسوائے بھارت کے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ پاکستان گرے لسٹ سے باہر آئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی تو کوشش یہ ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ میں دھکیل دیا جائے، ان کےسوا سب لوگوں نے سراہا، میں امید رکھتا ہو ں کہ اس پیش رفت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ نے نکال دیا جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ اعتراف کے طور پر پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا فروری میں جو اجلاس ہونا ہے، میں امید کرتا ہوں میرٹ پر ایک ٹیکنیکل ایشو ہے اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ہم نے جو پیش رفت کی ہے اس کو سامنےرکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس، پاکستانی رپورٹ پر اظہار اطمینان

ان کاکہنا تھا کہ اس معاملے کو سیاسی نہیں ہونے دیں گے جو کہ ایک آدھ ملک کی کوشش ہے کہ اس معاملے کو سیاسی بنایا جائے، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ بھی پاکستان کے لیے خوش آئند بات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کی جس طرح پذیرائی ہوئی اور ملاقاتیں ہوئیں اس سے بین الاقوامی سطح پر تصویر بہتر ہوتا جارہا ہےجبکہ اس کے برعکس برطانوی جریدے میں تنگ نظر بھارت کی خبر شائع ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امیج بین الاقوامی سطح پر بہتر ہورہا ہے اور بھارت دباؤ میں آرہا ہے، ابھی سلامتی کونسل نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ جموں و کشمیر پر بحث کی اور پاکستان جو کہتا چلا آیا ہے اس کی تصدیق کی ہے۔

Related Posts