اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 5ویں جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جائزہ رپورٹ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری کی گئی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بجلی 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پہلے مرحلے میں ایک روپیہ 95 پیسے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپیہ 63 پیسے مہنگی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک روپیہ 95 پیسے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپیہ 63 پیسے مہنگی ہوگی، سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح محض 1.5 فیصد رہے گی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد جب کہ 2024ء میں معاشی شرح نمو 5 فیصد ہوسکتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق سال 2024 میں معاشی شرح نمو 5 فیصد ہوسکتی ہے
عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد ہوگی جبکہ 2022 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8 ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرولیم لیوی کی مد میں 30 روپے وصول کرنے سے ٹیکس آمدن بڑھی، پاکستان میں ٹیکس کا نظام تاحال پیچیدہ ہے، ٹیکس کا نظام آسان اور سہل بنایا جائے گا، ٹیکس کا نظام آسان بنانے کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی