قومی ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی
قومی ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے رمضان المبارک میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے رمضان المبارک میں  پائلٹ سمیت کیبن کرو کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ کیبن کرو کے لئے سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو دوران فلائٹ روزہ رکھنے کی ممانعت ہو گی۔ نوٹیفکیشن چیف آف فلائٹ آپریشنز کیپٹن ارشد خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبران کو روزہ رکھ کر فلائٹ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبر کیلئے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ایئربس 320 ، بوئینگ 777 اور اے ٹی آر طیارے کے کپتان اور فرسٹ آفیسر نوٹیفکیشن پر لازمی عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزے کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، تاہم روزہ رکھ کر فلائٹ میں فرائض کی انجام دہی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ انتظامیہ کے فیصلے کا مقصد عملے کو صحت کے مسائل سے بچانے کیلئے ہے، روزہ رکھ کر فلائی کرنا نہ صرف فرد واحد بلکہ طیارے میں سوار ہر شخص کے لیئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اللہ تعالیٰ میرے ملک پاکستان کو محفوظ رکھے، رابی پیرزادہ

Related Posts