عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے دُنیا بھر میں سب سے زیادہ فوج رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے بتایا کہ فعال فوج کی تعداد کے اعتبار سے چین دُنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں 21 لاکھ 83 ہزار فعال عسکری اہلکار موجود ہیں۔
رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کے مطابق فعال فوج کی تعداد کے اعتبار سے بھارت دُنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 14 لاکھ 44 ہزار عسکری اہلکار کام کر رہے ہیں جبکہ امریکا 14 لاکھ فوجیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
امریکا کے بعد شمالی کوریا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں 12 لاکھ 80 ہزار فوجی موجود ہیں جبکہ روس میں 10 لاکھ 13 ہزار عسکری اہلکار ہیں۔ پاکستان روس کے بعد چھٹا بڑا ملک ہے جہاں 6 لاکھ 54 ہزار کی فوجی نفری فعال ہے۔
فعال فوجیوں کی تعداد کے اعتبار سے جنوبی کوریا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں 5 لاکھ 80 ہزار فوجی ہیں جبکہ ایران 5 لاکھ 23 ہزار فوجیوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
ویتنام 4 لاکھ 82 ہزار کی فوج کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ دسواں نمبر سعودی عرب کا ہے جہاں 4 لاکھ 78 ہزار فعال فوجی وطن کی حفاظت کیلئے موجود ہیں۔
Total available active military manpower:
1.????????China: 2,183,000
2.????????India: 1,444,000
3.????????USA: 1,400,000
4.????????N Korea: 1,280,000
5.????????Russia: 1,013,628
6.????????Pakistan: 654,000
7.????????S Korea: 580,000
8.????????Iran: 523,000
9.????????Vietnam: 482,000
10.????????S Arabia: 478,000(Global Firepower, 2020)
— World Index (@theworldindex) June 5, 2020