پی ٹی آئی حکومت نے 5 ماہ میں ساڑھے4 ارب ڈالر قرضہ لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan gets foreign debt worth $4.5bn in five months

اسلام آباد: قرضوں کی مخالف پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدیئے، 5 ماہ میں ساڑھے4 ارب ڈالر قرضہ لے کر 2ارب 90 کروڑ قرض واپس کیا گیا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 4ارب49کروڑ90لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے لیےجس میں سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر پروگرام و بجٹ سپورٹ ، ایک ارب62کروڑ10لاکھ ڈالر بیرونی کمرشل بینکوں، 51کروڑ80لاکھ ڈالر پراجیکٹ قرضہ ، 6کروڑ ڈالر مختصر مدتی قرضہ اور ایک ارب ڈالر ٹائم سیف ڈیپازٹ کے طور پر قرضہ لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی گزشتہ پانچ ماہ کے بیرونی قرضوں کی جاری رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کے بجٹ تخمینے کا 37فیصد بیرونی آمدن وصول ہوئی ، بجٹ میں بیرونی قرضوں کا سالانہ تخمینہ 12ارب23کروڑ30لاکھ ڈالر لگایاگیا تھا ۔

رواں برس جولائی تا نومبر کے دوران ایک ارب 87کروڑ80لاکھ ڈالر دوطرفہ اور کثیر الجہتی شراکت داروں نے قرض فراہم کیا ،گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران پاکستان کو 3ارب10کروڑ 80لاکھ ڈالر کے بیرونی امداد وصول ہوئی تھی اس طرح بیرونی امداد میں گزشتہ برس کےمقابلے میں 45فیصد گروتھ رہی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کیلئے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

وزارت اقتصادی امور کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باوجود نے پاکستان کا قرضوں کا رحجان مثبت رہا ، کثیر الجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سےایک ارب 90کروڑ ڈالر امداد فراہم کی گئی ۔

قرضہ واپسی کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر میں بہتری رہی اور پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم رہی، حکومت کا بیرونی امداد کے اسی رحجان کو جاری رکھنے کا پلان ہے اس مثبت رحجان سے بیرونی توازن میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔

Related Posts