پاکستان کو پانی کی کمی کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے۔شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو پانی کی کمی کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے۔شیری رحمان
پاکستان کو پانی کی کمی کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے۔شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی کی کمی کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے قومی خطرات میں شامل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے (اے پی پی) سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے۔ معمول سے زیادہ سیلاب اور ہیٹ ویو کی یہی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صوابی میں تحریکِ انصاف کا عوامی جلسہ، عمران خان آج خطاب کریں گے

گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو فروری میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے ایڈوائزری جاری کی۔ ورلڈ بینک نے قدرتی آفات کے باعث جی ڈی پی کی شرح 4سے 6فیصد رہنے کی پیشگوئی کی۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو بر وقت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ترقی یافتہ ممالک پاکستان سمیت تیسری دنیا کے ممالک کو نظر انداز کررہے ہیں۔ ہم جیسے ممالک ہی ان کےماحول مخالف اقدامات کابوجھ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری عالمی گرمی کے اثرات کم کرنے کا حل ہے۔ اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا۔ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے پانی کی کمی حقیقی خطرہ ہے۔

Related Posts