بیٹنگ لائن مکمل فلاپ، دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کو فالو آن کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی، قومی ٹیم پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کے 615 رنز کے جواب میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 421 رنز درکار ہیں، فالو آن کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ قومی ٹیم کو ہوم ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 551 رنز درکار تھے۔

عرب شہری سے شادی پر طعنہ، حنا رضوی نیلم منیر کی حمایت میں سامنے آگئیں

کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 58 اور رضوان 46 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد قومی ٹیم کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

سلمان آغا 19 ، کامران غلام 12، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 2 رنز بنائے، سعود شکیل صفرپر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ صائم ایوب زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آسکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3، مپاکھا اور کیشو مہاراج نے 2، 2، ویان مولڈر، مارکو جینسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا جبکہ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے پاکستان کو 421 رنز بنانا ہوں گے۔

Related Posts