اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگا واٹ سے زائد ہوگیا، مختلف شہروں میں 12، 12 گھنٹوں تک طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ عوام کا صبر جواب دے گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 10 سے 12 گھنٹوں تک طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بجلی 12 گھنٹوں تک غائب رہنے لگی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹوں تک طویل ہوگئی۔
آئندہ 6ماہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم،قیمت کم نہیں ہوگی۔ خرم دستگیر