لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش ٹیم کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں اب تک 11 بار مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان کا پلہ بھاری رہاہے، پاکستان 9 اور 2 میچوں میں فتح نے بنگلہ دیشی ٹیم کے قدم چومے۔
3 ٹی 20 میچوں کی جاری سیریز میں سر ی لنکا کے رنجن مدوگالے میچ ریفری ، پاکستان کے شوزاب رضا اوراحسن رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ، احمد شہاب تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی