پاکستان میں عید، کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan extends solidarity to Kashmiris, Palestinians as nation observes Eid-ul-Fitr
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان میں عید الفطر روایتی جوش اور جذبے اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، عید کی نماز کے دوران ملکی سلامتی اور کشمیریوں و فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر کی عیدگاہوں، مساجد، میدانوں اور دیگر کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں ملک و دنیا کی خوشحالی، ترقی اور امن کی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے نماز کے بعد اپنے عزیزوں کو عید کی مبارکباد دی۔

نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا۔ انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

لاہور میں عیدگاہوں اور قبرستانوں میں بھکاریوں کی بڑی تعداد نمازیوں اور زائرین سے خیرات مانگنے کے لیے جمع ہوگئی۔ صبح نو بجے تک میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سروس معطل رہنے سے شہر کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔ انہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے متمول لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے تندہی سے کام کریں۔

انہوں نے قوم پر بھی زور دیا کہ وہ عید کے موقع پر فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو یاد رکھیں۔

Related Posts