پاکستان کویکم مئی سے قرضوں میں ریلیف ملنے کی امید ہے، شاہ محمود قرشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan expected to get debt relief from 1st May: FM Qureshi

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یکم مئی سے پاکستان کو قرضوں میں ریلیف ملنے کی توقع ہے، جی 20 ممالک اور آئی ایم ایف سے قرضوں سے ریلیف کے حوالے سے پاکستان سمیت تقریبا سترہ ممالک فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی پیکیج پر غور جاری ہے اورپاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بھی بڑا ریلیف ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ امداد ایک سال کی مدت کے لئے ہوگی۔

انہوں  نے وزیر اعظم عمران خان کے قرضوں سے نجات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے عالمی رہنماؤں اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں پر غورکریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس امداد سے ترقی پذیر ممالک اپنے وسائل کو لوگوں کے تحفظ کی طرف موڑ سکتے ہیں اور ان کے صحت کے نظام کو زیادہ موثر بنایا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع ہو گئے

وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے قرض سے نجات کے مطالبے کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، آئی ایم ایف اور جی 20 ممالک نے توثیق کی ہے۔

اس سے قبل آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے وزیر اعظم عمران خان کے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات کے لئے عالمی اقدام اٹھانے کے مطالبے کی حمایت کی۔

Related Posts