یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ طے پاگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EU pakistan
EU pakistan

اسلام آباد: یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 13 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیاجس کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسی اور بجٹ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا ۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، سیکریٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نےمعاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ تیاری کے عمل اور فورکاسٹنگ میں بہتری کیلئے ایک معاونت فراہم کرے گا ۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلند و بالا ڈیجیٹل پارک کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پاگیا

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، ہمیں ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

Related Posts