تاجکستان کو شکست، بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو دی نیشن

بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گروپ کے پہلے میچ میں تاجکستان کو دو ایک سے شکست دے دی۔

بیلی جین کنگ ٹینس ایشین اوشیانا زون تھری کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے تاجکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

پہلے سنگلز میں پاکستان کو اس وقت خسارہ ہوا جب کی آمنہ قیوم، انیسہ یاخیاوا کے خلاف تیسرے سیٹ میں ریٹائر ہوگئیں۔

آمنہ قیوم نے پہلے سیٹ میں حریف کے خلاف چھ دو سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے سیٹ میں انہیں 3-5 کی برتری تھی کہ وہ انجری کا شکار ہوئیں اور مزید پوائنٹ نہ لے سکیں۔

تیسرے سیٹ کا پہلا گیم ہارنے کے بعد آمنہ میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ دوسرے سنگل میں اُشنا سہیل نے سائیورا راجابیلیوا کو 3-6 اور 1-6 سے شکست دی اور مقابلہ برابر کیا۔

اس کے بعد پھر مہک کھوکھر کے ساتھ ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔ ڈبلز میں انیسہ یاخیاوا اور سمعیہ تختایوا کے خلاف پاکستانی پیئر نے 0-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ ترکمانستان سے کھیلے گی۔