چنئی: سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے۔
گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 283 رنز کا ہدف دیا تھا، جو افغانستان نے 49 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔
Irfan Pathan dancing with Rashid Khan.
– Video of the day from Chepauk…!!!pic.twitter.com/ijoMGqKht1
— Johns. (@CricCrazyJohns) October 23, 2023
عرفان پٹھان جو ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کررہے ہیں، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
Rasid khan fulfilled his promise and I fulfilled mine. Well done guys @ICC @rashidkhan_19 pic.twitter.com/DKPU0jWBz9
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 23, 2023
عرفان پٹھان نے اپنے ایکس پیغام میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پوار کردیا۔
Clearly a better team won today. Well done Afghanistan for stunning victory against pakistan. #AFGvsPAK
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 23, 2023
عرفان پٹھان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی۔ پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔