پاکستان کسٹمز کا انٹرنیشنل میل آفس پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی پتھر برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کسٹمز کا انٹرنیشنل میل آفس پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی پتھر برآمد
پاکستان کسٹمز کا انٹرنیشنل میل آفس پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی پتھر برآمد

کراچی: پاکستان کسٹمز کے کراچی ایئرپورٹ کلیکٹوریٹ کی انٹرنیشنل میل آفس  پر بڑی کارروائی. قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق پکڑے گئے قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد ہے، کسٹمز عملے نے متحدہ عرب امارات سے مشوک امپورٹ پارسل پکڑاتھا۔

پاکستان کسٹمز حکام کے مطابق قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ہیں۔،پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرلیا ہے۔ 4 دن کے دوران ایئرپورٹ کلیکٹوریٹ کی یہ دوسری بڑی کامیاب کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیکورٹی غیر تربیت یافتہ گارڈز کے حوالے، فورسز نے چیکنگ شروع کردی

Related Posts