پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کوجوائن کرنے کے لیے معذرت کر لی ہے، وہ ویزہ مسائل کے باعث اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے، ویزا لگنے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا تھا۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے، انہیں پرتھ میں اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن ڈاکٹر سہیل سلیم نے والد کے علیل ہونے کے باعث آسٹریلیا جانے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ والد کی تیمارداری کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا رہے۔
پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کی عدم دستیابی کے بعد متبادل ڈاکٹر آسٹریلیا بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے۔