پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی خبروں کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاکپ بائیکاٹ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گزشتہ روز خبریں آئیں تھیں کہ ایشیاکپ کی میزبانی اگر پاکستان کے ہاتھوں سے جاتی ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کا بائیکاٹ کردے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے اپنی پوزیشن ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتاچکا ہے تاہم قیاس آرائیوں اور افواہوں کے باوجود بورڈ پُرعزم ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا کی ذریعے خبریں چلائیں تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے اور بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے پر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد سے وابستہ ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان بیانات کو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹورنامنٹ ہونے کے قوی امکانات ہیں، بھارت کو اپنی ضد چھوڑنا ہوگی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے، پی سی بی نے بھارت میں شیڈول آنے والے ورلڈکپ 2023 کی تیاری کیلئے سہ فریقی سیریز کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنارکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کروائی جاسکتی ہے۔

Related Posts