پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 52ہزار437 ، اموات 1101

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan coronavirus cases surpass 52,000

کراچی: پاکستان میں  موذی کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 52 ہزار 437 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1101 افراد کے اس وباء کے باعث ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھٹنوں میں 1743 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں 16ہزار653 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا صوبہ ہے جہاں 20ہزار883 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ پنجاب 18 ہزار 730 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

صوبہ بلوچستان میں 3ہزار198، گلگت بلتستان میں 607، اسلام آباد میں 1457، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391 اور آزاد کشمیر میں 171 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس اور متضاد دعوے

پاکستان بھر میں  کورونا وائرس سے اب تک 1101 اموات ہوچکی ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

Related Posts