جان لیوا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی دومریضوں کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan confirms two cases of coronavirus

کراچی: کراچی کے ایک نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ہے۔22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے وطن واپس پہنچا ہے۔

کراچی کا رہائشی یحییٰ جعفری نامی نوجوان کے طبی معائنے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی دو پاکستانیوں میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو افراد میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں مریض نگرانی میں ہیں اور دونوں کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کاکہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ایران سے آنے والے زائرین سمیت 270 افراد پاکستان ہاؤس منتقل

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی اس نوجوان کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھ کر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Posts