پارلیمنٹ میں ہرزہ سرائی، پاکستان کا احتجاج، کینیڈین ہائی کمشنر دفترِخارجہ طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ میں ہرزہ سرائی، پاکستان کا احتجاج، کینیڈین ہائی کمشنر دفترِخارجہ طلب
پارلیمنٹ میں ہرزہ سرائی، پاکستان کا احتجاج، کینیڈین ہائی کمشنر دفترِخارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے کینیڈین پارلیمنٹ میں ہرزہ سرائی کرنے پر کینیڈین ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ میں طلب کرکے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے رکنِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور غیر سفارتی زبان استعمال کی جس پر پاکستان نے دفترِ خارجہ کی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے گوادر آج پہنچیں گے

گزشتہ روز پاکستان نے کینیڈین ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور سخت احتجاج کرتے ہوئے مراسلہ بھی تھما دیا۔ کینیڈین سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ رکنِ پارلمنٹ ٹام کیمیک کا بیان سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

دفترِ خارجہ نے کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ کینیڈا رکنِ پارلیمنٹ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔

خیال رہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں اظہارِ خیال کے دوران کنزرویٹو پارٹی کے رکن ٹام کیمیک نے پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاؤ کا ذمہ دار سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو قرار دینے کی کوشش کی۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کینیڈا کے قانون ساز رکن کو پاکستان کی سیاسی صورتحال پر رائے دینے سے قبل کس نے رابطہ کیا یا بریفنگ دی۔ پاکستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts