پاکستان کی مقبوضہ وادی میں 4 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی مقبوضہ وادی میں 4 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
پاکستان کی مقبوضہ وادی میں 4 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید چار کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج نے گزشتہ روز پلوامہ اور سری نگر کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا دورۂ چین، پاک چین افواج کا دو طرفہ تعاون فروغ دینے پر اتفاق

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنانا معمول بنتا جارہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے اب تک بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 621 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ 

دفترِ خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اس بات کا احساس کرے کہ وقتاً فوقتاً لاک ڈاؤن، وحشیانہ فوجی محاصرے اور اندھا دھند طاقت کا استعمال مظلوم کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

Related Posts