ایف اے ٹی ایف کے 26 نکات پر پیشرفت، پاکستان گرے لسٹ نکلنے کیلئے پرامید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan completes implementation of 26 points of FATF

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے دیئے گئے 27 میں سے 26 نکات پر پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکلنے کی امید لگالی۔

ایف اے ٹی ایف کاریویو اجلاس آج ہوگا،پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرلیاجس کے بعد نام گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے امید پیدا ہوگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول میں پاکستان نے 27 میں سے 26اہداف پر بڑی پیشرفت کرلی ہے ،منی لانڈرنگ میں ملوث افراد، تنظیموں کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جا ئینگی ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس ٹیم میں 5 اہم محکموں کے افسران کے ساتھ پرائیویٹ اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط، پاکستان گرے لسٹ سے کیسے نکلے گا ؟

درآمدات ، برآمدات اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات کی مانیٹرنگ ہوگی اور ترسیلات تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ہونے پر مقدمات قائم کیے جائینگے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف پر مفصل رپورٹ آئندہ چند دنوں میں ایف اے ٹی ایف کو ارسال کرے گا۔

فروری 2021ء میں عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts