بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے میں کم از کم تنخواہ کی حد 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ نئے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ سندھ کا بجٹ آج پیش کریں گے جس کا حجم 14 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

 صوبہ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے سندھ کا آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 14 کھرب سے زائد حجم کا صوبائی بجٹ آج پیش کریں گے۔ اسکول ایجوکیشن کیلئے بجٹ میں 215 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ کا 14 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریں گے

Related Posts