پاکستان نے مغربی سرحدیں بند کر دیں، 23 مارچ کی پریڈ بھی منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan closes western borders; cancels March 23 parade

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کو تجارت اور مسافروں کے لئے بند کرنا اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی یوم پریڈ منسوخ کرنا شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے سرحدی داخلی راستے 16 مارچ سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے لئے بند رہیں گے۔

وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فرنٹیئر کور کے آئی جیزکو سرحد بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرحدیں کھولنے کے فیصلے پر دو ہفتوں کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی‘ڈاکٹر ظفر مرزا

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے صرف تین ہوائی اڈوں کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کو محدود تعداد میں بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ دوسرے ہوائی اڈے صرف اندرون ملک پروازوں کی اجازت دیں گے۔

ایران سے وطن واپس آنیوالوں کی دوبارہ اسکریننگ کی جائے گی اور اگر ان میں وائرس کی علامات پائی گئیں تو انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ تمام بڑے سیاسی ، مذہبی اور سماجی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو ہونیوالی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

Related Posts