اکتوبر میں 9فیصد اضافے سے ریکارڈ 50 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
Cement
اکتوبر میں 9فیصد اضافے سے ریکارڈ 50 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا

لاہور: ایک ماہ میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اکتوبر میں تقریباً 50 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔

حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم جاری ہونے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اس کی فروخت پر نظر آنے لگے، اکتوبر میں سیمنٹ کی فروخت9فیصد اضافے سے تقریباً 50 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو ایک ماہ میں سب سے زیادہ سیمنٹ فروخت کا ریکارڈ ہے۔

اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 88 ہزار ٹن رہی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی کھپت ساڑھے 4 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 61 لاکھ ٹن رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

چار ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 33 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 4 فیصد اضافے سے 28 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts