اسلام آباد: پاکستان نے پہلی بار کورونا ویکسین خرید لی، چین سے 5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کر لی، پاکستان کا چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔
چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ سائنو فارم پاکستان کو مرحلہ وار کورونا ویکسین فراہم کرے گی۔ این آئی ایچ کے پاس سائنو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ موجود ہے۔
ہمسایہ ملک چین نے پاکستان کو ویکسین کے معاملے پر خصوصی رعایت فراہم کی۔ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو فارم کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف سائنو فارم کی ویکسین مؤثر اور کامیاب ثابت ہوئی۔ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائنو سے ویکسین کی خریداری پر بات چیت جاری ہے۔ چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسینز آج پاکستان پہنچیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے 12 کروڑ 7لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 72ہزارہلاک