سولرپینلز کی درآمد، پاکستان نے دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سولر پینل
(فوٹو: ایلفا سولر)

برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خاموشی سے سولر پینلز کی درآمدات میں دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے بڑے ملک کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ برس 2024 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے اور اب سولر پینل بنانے والی کمپنیاں پرامید انداز میں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں جو مختلف دیگر ممالک سے اپنا مال پاکستان کو فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کی سولر درآمدات پر برطانوی توانائی تھنک ٹینک ایمبر کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان نے صرف 2024 میں 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کرکے دنیا کا سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بنا۔ تھنک ٹینک نے اتنی زیادہ سولر درآمدات کو حیرت انگیز قرار دیا۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سولر پینلز درآمدات کسی عالمی سرمایہ کاری یا قومی پروگرام کے تحت یا کسی منظم منصوبے کے تحت نہیں کیں بلکہ صارفین نے اپنی ذاتی کوششوں سے اتنے بڑے پیمانے پر درآمدات کو ممکن بنایا ہے جس میں گھریلو صارفین بھی شامل ہیں۔

سال  2024 میں پاکستان کی سولر پینلز درآمدات ملک بھر میں بجلی کی کل طلب کا نصف بنتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سولر پینلز خریدنے والوں میں تجارتی ادارے اور چھوٹے کاروبار بھی شامل ہیں جو مہنگی اور غیر یقینی سرکاری بجلی کے مقابلے میں قابلِ اعتماد اور سستی توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Posts