ایمازون، پاکستان تیزی سے ابھرتی مارکیٹس کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پرآگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان آن لائن کاروبار (ای کامرس) کی دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ معروف ویب سائٹ ایمازون کی فہرست میں پاکستان تیزی سے ابھرتی مارکیٹس کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ای کامرس انٹیلی جنس کی کمپنی مارکیٹ پلس پلس کا کہنا ہے کہ رواں برس کی ابتدا میں ہی پاکستان کو ایمازون کے مارکیٹ پلیسز میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایمازون کا رخ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کا 16 سالہ نوجوان کیسے ایمازون سے ماہانہ 6 لاکھ کمارہا ہے ؟

اب تک ہزاروں پاکستانی شہری ایمازون کے بزنس پلیٹ فارم کو جوائن کرچکے ہیں۔ پاکستان امریکا اور چین کے بعد ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس کی مارکیٹ پلس پلس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

چوتھے نمبر سے آٹھویں نمبر تک ایمازون پر ابھرتی ہوئی مارکیٹس کی فہرست میں برطانیہ، ترکی، کینیڈا اور بھارت جیسے ممالک کے نام آتے ہیں جس سے ایمازون کی فہرست میں پاکستان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ 

آج کل انٹرنیٹ پر آن لائن پیسے کمانے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے،بہت سے لوگ گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے آن لائن کما رہے ہیں۔ان گنت ویب سائٹس یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

حال ہی میں کراچی کے سولہ 16 نوجوان سلمان غوری ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کماکر نوجوان طبقے کیلئے ایک مثال قائم کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میری پہلی کامیاب اسٹوری جنوری 2021 میں سامنے آئی تھی۔ 

Related Posts