پاکستان جونیئر اسکواش میں ایشین چیمپئن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان کے نور زمان ایشین جونیئر اسکواش چیمپین بن گئے اس طرح پاکستان کو چیمپین شپ میں واحد گولڈ میڈل بھی مل گیا۔

سیکنڈڈ سیڈ نور زمان نے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ چیمپین شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جوا چم چوہا کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر فتح اپنے نام کی۔

18 سالہ نور زمان نے 52 تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلا گیم 9-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں 12-10 سے ناکامی کے اور بعد میں انہوں نے اگلے دونوں گیمز میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی پاکر ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔ 

پاکستان نے چار برس کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا، چیمپین شپ میں شریک پاکستان کے دیگر 7 بوائز اور 5 گرلز کھلاڑی پہلے ہی مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے۔

نور زمان سابق برٹش اسکواش چیمپین قمر زماں کے پوتے ہیں، چیمپین شپ میں بوائز انڈر 13 ایونٹ سم یک وائی (ملائیشیا) نے جیتا جبکہ نک ہلسوار موگن سندرہم (ملائیشیا) بوائز انڈر 15، آکاری مدوکاری (جاپان) بوائز انڈر17، ہیرلن تان (ملائیشیا) گرلز انڈر 13، انہاتھ سنگھ (بھارت) گرلز انڈر15، آکاری ریکاوا گرلز انڈر17 اور آئرا ذمان (ملائیشیا) گرلز انڈر 19 کی چیمپین بن گئیں۔

Related Posts