پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:قومی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 15رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بناسکی۔

کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف نے کیرئیر کی دسویں اور جویریہ خان نے چھٹی نصف سنچری اسکور کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب سدرہ امین 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں : بابر اعظم کی قیادت میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ

دوسری وکٹ کیلئے کپتان بسمعہ معروف اور اوپنر جویریہ خان کے درمیان95 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف نے 50 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بسمعہ معروف کے انٹرنیشنل کیرئیر کی بہترین اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

جویریہ خان 44 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے میڈیم پیسر جہاں آرا عالم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ 168 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں محض 25 رنز پر گرگئیں۔ چوتھی وکٹ کے لئے مڈل آرڈر بیٹر سنجیدہ اسلام نے نگار سلطانہ کے ہمراہ 57 رنز کی شراکت قائم کی۔

سنجید ہ اسلام 45 اور نگار سلطانہ 21 رنز پر ہمت ہارگئیں۔ اختتامی اوورز میں فرغانہ حق نے جارحانہ اننگز کھیلی تاہم و ہ بھی 19 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئیں۔ بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی ہارنا افسوسناک، ٹیم بنانے کے لیے وقت چاہئے،مصباح الحق

قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرا بین الاقوامی میچ کھیلنے والی اسپنر سعدیہ اقبال نے 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

ڈیانا بیگ، انعم امین اور ثنا میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

Related Posts