سپریم کورٹ بل کا معاملہ، پاکستان بار کونسل کا آج ملک گیر یومِ سیاہ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کے حق میں آج ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے سرکردہ وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی اصلاحات بل کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کو مزید تقسیم سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ وکلا رہنماؤں کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہوگا۔ سب کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات محدود کیے جارہے ہیں تاہم بار کونسل رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہونے پر سوموٹو نوٹس لینا چاہئے تھا۔ 

دریں اثناء وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے سے انکار کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے موضوع پر متحد ہے جبکہ حکومت ایسا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سپریم کورٹ اور آئین کے قائم کردہ پیرامیٹرز کے اندر ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

 

Related Posts