کورکمانڈرز کانفرنس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورکمانڈرز کانفرنس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں  میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنایا جائےگا۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مادروطن کےدفاع کے لیے مکمل تیار ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔

کانفرنس میں یو این جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کو سراہا گیا۔

Related Posts