پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief bahawalpur
پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں،آرمی چیف

بہاولپور:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں اسٹرائیک کور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے موسم سرما کی سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

مشق میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور رائل سعودی لینڈ فورس کے دستے نے بھی حصہ لیا،سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکاء کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن، 2دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے۔مشق سے اسٹرائیک کور کو انتہاء تک صلاحتیں آزمانے کا موقع ملتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ ایسی مشقیں جوانوں کی حربی صلاحیتوں کو نکھار نے میں مدد دیتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی سے جرنیل تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں۔ پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Related Posts