پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر تباہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر تباہ کردیا
پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر تباہ کردیا

راولپنڈی: بھارت کی کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کا جاسوسی کواڈ کاپٹر نیکرن سیکٹر سے 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جسے پاک آرمی نے مار گرایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاک فوج نے دشمن مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے اس کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ یہ کواڈ کاپٹر 27 مئی کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب انڈیا نے جاسوس ڈرونوں کی مدد سے پاکستان کی جاسوسی کرنے کی ناکام کوشش کی۔ رواں سال اپریل میں بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون تباہ کیا تھا۔ اس بھارتی جاسوس ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا تھا۔

مزید پڑھیں:چین کے بعد پاکستان کا بھارت کو کرارا وار، جاسوس ڈرون مار گرایا

Related Posts